Categories
How to Join Pak Army Soldier Recruitment

Soldier Recruitment

اہم معلومات برائے جونیئر کمیشنڈآفیسر (نائب خطیب) اور سپاہی

(تفصیلات کے لئے نئے پیش کردہ کورس کا اشتہار دیکھیں)

مراعات جونیئر کمیشنڈ آفیسرز/سپاہی

پُرکشش تنخواہ
مفت رہائش/ کھانا
تاحیات مفت علاج
دورانِ سروس آپ کے والدین، بیوی اور بچوں کا مفت علاج
اندرونِ ملک بذریعہ پاکستان ریلوے/ پی آئی اے سفر کرنے کی صورت میں نصف کرایہ کی سہولت فوج میں بحیثیت آفیسر شمولیت کے مواقع
کارکردگی کی بناء پر اقوام متحدہ کے ساتھ سروس کے مواقع
دورانِ سروس آپ کے والدین، بیوی اور بچوں کا مفت علاج
بچوں کا مختلف تعلیمی اداروں میں سپیشل کوٹہ پر داخلے کے مواقع
شہداء کے بچوں کیلئے مفت تعلیم اور رہائش کیلئے گھر
پنشن گریجویٹی اور بیمہ کی سہولت
منتخب جونیئرکمیشنڈ آفیسرز کو نائب خطیب (نائب صوبیدار) کا عہدہ دیا جائے گا۔ فوجی وردی کی بجائے منظور شدہ لباس فوج کی طرف سے مفت مہیا کیا جائے گا۔ فوج کے دیگر جونیئر کمیشنڈ آفیسرز کی طرح اگلے رینک میں ترقی کی گنجائش ہوگی

انتخابی طریقہ کار برائے سپاہی

تمام امیدواروں کا پہلے جسمانی و طبی معائنہ ہوگا ۔اس کے بعد تعلیمی ،ذہنی اور جسمانی ٹیسٹ ہوں گے
پاکستان آرمی کے مختلف شعبوں میں امیدواروں کا چناؤ تعلیم اور انتخابی امتحانات میں کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا
مخصوص فنی اور تکنیکی شعبوں مثلاً انجنیئرنگ اور میڈیکل میں اضافی قابلیت (ڈپلومہ)رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ ایسے افراد کے لیے فوج میں شمولیت کے بعد ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں
ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو ڈرائیونگ ٹریڈ کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ تاہم ایسے افراد کا بھرتی سے پہلے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا
ڈرائیور مکینیکل ٹرانسپورٹ۔میٹرک (ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کی عمر 2/1-17 سے 25 سال اور اضافی نمبر دیئے جائیں گے)۔
فوجی افراد کے بچوں ، حافظ قرآن ، کمپیوٹر جاننے والے (کم از کم ایک سال کا ڈپلومہ)،نرسنگ کا ڈپلومہ رکھنے والے اور گریجویٹ یا اس سے زیادہ تعلیم رکھنے والوں کو 10اضافی نمبر دیئے جائیں گے
حاضر سروس فوجی افراد کے بچے جو اپنے والد کے ساتھ رہائش پذیر ہیں وہ اپنے والد کے ڈیوٹی والے مقام سے قریبی آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ آفس پر اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں ۔تاہم ان کا انتخاب ان کے اپنے ضلع کی آسامی پر ہوگا
شہداء اور جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لواحقین ، بلوچستان ، شمالی علاقہ جات ، فاٹا سے تعلق رکھنے والوں کیلئے مندرجہ ذیل عمر کی تعلیمی اور جسمانی رعایت ہے

شہداء اور جنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کے لوحقین

5%کوٹہ۔ میٹرک آسامیوں پر مڈل پاس (ماسوائے ٹیکنیشن اور نرسنگ اسسٹنٹ) تعلیم
17-1/2 سے 25 سال عمر
5′-4” قد
سم 74-79 چھاتی
بلوچستان
مڈل پاس (ماسوائے ٹیکنیشن ، نرسنگ اسسٹنٹ اور کور آف ملٹری پولیس) کلرک کے لیے ایف اے/ایف ایس سی ڈی گریڈ تعلیم
17-21 سے 26 سال عمر
قد۔ “4-‘5اور چھاتی ۔ (ماسوائےاُن ٹریڈ کے جن کے لیے قد”6-‘5 اور چھاتی 74-79سم ہونی چاہئے) 74-79 cm قداورچھاتی
گلگت بلتستان
50%کوٹہ ۔میٹرک آسامیوں پر مڈل پاس (ماسوائے ٹیکنیشن ، نرسنگ اسسٹنٹ اور کور آف ملٹری پولیس) کلرک کے لیے ایف اے/ایف ایس سی ڈی گریڈ تعلیم
5′-4” قد
فاٹا
30%کوٹہ ۔میٹرک آسامیوں پر مڈل پاس (صرف انفنٹری سولجر) تعلیم
مزید تفصیلات کے لیے قریبی آرمی سلیکشن اور ریکروٹمنٹ آفس اور رجمنٹل سنٹر پر رابطہ کریں

نااہلیت

وہ امیدوار جو آرمڈ فورسز /سرکاری ملازمت سے ڈسپلن /نااہلیت کی بناء پر برطرف کردیئے گئے ہوں
وہ امیدوار جو آرمڈ فورسز/سرکاری ملازمت کے لیے میڈیکل طور پر نااہل قرار دیئے گئے ہوں
وہ امیدوار جو کسی عدالت سے اخلاقی گراوٹ یا سنگین جرم کے ارتکاب کی بناء پر سزا یافتہ ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *